Certificate in Civil Work

تعمیراتی کاموں میں ہم آپکو نئے کیریئر کے لئے خوش آمدید کہتے ہیں ۔ہمارے بنیادی تعمیراتی کاموں میں سرٹیفیکیٹ کے ساتھ ساتھ بیرون ملک آپ ایک اچھی نوکری حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ ایک بہترین ٹریننگ کورس ہے جو مستقبل میں آپ کے بہت کام  آئے گا۔

کورس کی مدت:

کل دورانیہ: 40 دن  25 فیصد تھیوری، 75 فیصد پریکٹیکل

آپ اس کورس میں کیا سیکھیں گے؟

ہمارا کورس آپ کو تعمیراتی کاموں میں ضروری ہنر سے متعارف کروانے کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔ اس نصاب کے مکمل ہونے پر آپ کے پاس درج ذیل ہنر ہونگے۔

اینٹوں کا لگانا: اینٹوں کو درست اور مؤثر طریقے سے لگانے کے ہنر کو سیکھیں گے تاکہ خوبصورت اور مضبوط ڈھانچے اور خوبصورت دیواریں بنا سکیں۔

پلاسٹر کا کام:

دیواروں اور چھتوں پر پلاسٹر کرنے کے ماہر بنے تاکہ   آپ دیواروں کو خوبصورت   بنا سکیں اور خوبصورتی نظر آئے۔

ٹائل کا کام:

ٹائلیں بالکل درست طریقے سے لگانے کی مہارت حاصل کریں تا کہ ٹائلیں دیرپا اور  خوبصورت  نظر آئیں۔   ٹائلوں کو  گھروں اور دفاتر  پر  لگانے کی مہارت حاصل کریں۔

بنیادی شٹرنگ:

کنکریٹ ڈالنے کے لیے لکڑی کے ڈھانچے بنانے کے بنیادی اصولوں کو سمجھیں گے تاکہ عبور حاصل کر سکیں کہ شٹرنگ کا کام اور ڈھانچے کس طرح تیار کیے جاتے ہیں۔

بنیادی اسٹیل فکسر کا کام: کنکریٹ ڈھانچوں کی طاقت کے لئے ضروری اسٹیل فکسر باروں کو کاٹنے، موڑنے، اور جوڑنے کی تکنیکوں کو سیکھیں گے کہ اسٹیل فکسر کا کام کس طرح کیا جاتا ہے۔

سرٹیفیکیشن:

 کورس مکمل ہونے کے بعد طالبعلم کو سرٹیفیکیٹ دیا جاتا ہے جو تعمیراتی کاموں میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ سرٹیفیکیٹ صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں ہے، یہ آپ کی کامیابی کا سرٹیفیکیٹ  ہے۔ جو آپ کسی بھی نوکری کےلیے استعمال کرسکتے ہیں۔

یہ کورس کس کے لیے ہے؟

یہ کورس ان افراد کے لیے خاص طور پر تیار گیا ہے جو ہنرمند نہیں ہیں اور عرب ممالک میں، خاص طور پر سعودی عرب، دبئی (یو اے ای)، اور دیگر یو اے ای کے شہروں میں تعمیراتی کاموں میں ایک اچھا مستقبل  بنانے کا خواب دیکھتے ہیں۔ اگر آپ ایک ماہر میسن/مستری بننے کی خواہش رکھتے ہیں یا سعودی عرب، دبئی، یا کہیں بھی یو اے ای میں ہنرمند نوکری تلاش کر رہے ہیں۔ یہ کورس لاہور میں آپ کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے  کروایا جاتا ہے۔ اس کورس کو مکمل کر کے ایک اچھی نوکری حاصل  کرسکتے ہیں۔

یہ نصاب کیوں منتخب کریں؟

بنیادی خصوصیات: ہمارے نصاب میں 25 فیصد تھیوری اور 75 فیصد پریکٹیکل کے ساتھ یہ کورس مکمل کروایا جاتا ہے۔

اعلی مانگ والے ہنر:

عرب ممالک کی تعمیرات تیزی سے بڑھ رہی ہیں، ایک اعلی ہنر مند کی مانگ پیدا کر رہی ہیں۔ اپنے آپ کو اعلی مانگ والے ہنر سے متعارف کروا کر ایک اعلی درجے کی نوکری لے سکتے ہیں۔

کیریئر کے مواقع: اس کورس کو تعمیراتی کاموں میں بہتر نوکری کے لیے سنگ میل کے طور پر استعمال کریں جسکے بعد سعودی عرب، دبئی، اور یو اے ای میں جاب کے لیے اپلا ئی کریں۔

کے NAVVTC سرٹیفیکیشن:

عرب ممالک اور اس کے علاوہ دوسرے ممالک میں سرٹیفیکیٹ کے ساتھ ایک کامیاب نوکری حاصل کرسکتے ہیں۔

آج ہی داخلہ لیں

اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے کا یہ موقع مت چھوڑیں۔ آج ہی ہمارے بنیادی تعمیراتی کاموں کے کورس میں داخلہ لیں اور تعمیراتی کاموں میں کامیاب کیریئر کی بنیاد رکھیں۔ اپنی مہارتوں کو اینٹوں کا لگانا، پلاسٹر کا کام، ٹائل کا کام، اور دوسرے بڑے کاموں میں، عرب ممالک میں ایک کامیاب مستقبل کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔ آئیں ہمارے ادارےمیں داخلہ لیں اور تعمیراتی کاموں کی اگلی صف کا حصہ بنیں۔ آپ کا سفر ایک ماہر میسن/مستری بننے کا اب سےشروع ہوتا ہے۔